ہندوستان کی سیاحت کے لئے آئیں ایک امریکی خاتون کی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں وزارت خارجہ نے سخت موقف اختیارکیا ہے۔
وزیرخارجہ سشما سوراج نے اس بارے میں واشنگٹن میں واقع ہندوستانی سفیر نوتیج سرنا سے بات کی ہے اور ان سے متاثرہ
خاتون سے رابطہ قائم کرکے انہیں یہ یقین دلانے کو کہا ہے کہ انہیں ضرور انصاف ملے گا اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
محترمہ سوراج نے اس بارے میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے بھی بات کی ہے اور ان سے متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرنے کو کہا ہے۔